بھٹکل : ششماہی امتحان کے بعد مدارس اور اسکولوں میں چھٹی کا اعلان

بھٹکل (فکروخبرنیوز) شہرکے مدارس اوراسکولوں میں آج ششماہی امتحان کے بعد مدارس میں پندرہ روزہ اور اسکولوں میں بیس روزہ چھٹیکا اعلان کیا گیا۔
جامعہ اسلامیہ بھٹکل سمیت شہر اور اس کے مضافات میں واقع مدارس میں کل بروز بدھ کو طلبہ نے اپنا آخری امتحان لکھا جس کے بعد انہیں پندرہ روزہ چھٹی دی گئی۔ اسکولوں میں بھی امتحان ششماہی کے بعد آج بیس روزہ تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے البتہ پی یو سی کو 22 ستمبر سے چھٹی شروع ہوگی اور 9 اکتوبر سے ان کا ششماہی امتحان شروع ہوگا۔
تعلیمی سال کا نصف حصہ گزرنے کے بعد امتحان ششماہی منعقد کیا جاتا ہے اور طلبہ کی تعلیمی صورتحال کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ تقریباً ایک ماہ سے طلبہ امتحان کی تیاریوں میں مشغول تھے جس کے لیے اپنے پڑھائی کے علاوہ دیگر تمام تر مشغولیتوں کو طاق پر رکھ دیا تھا۔ امتحان میں اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کے لیے طلبہ نے رات دن ایک کردیے۔ جیسے ہی کل اور آج امتحانات ختم ہوگئے طلبہ نے اطمینان کی سانس لی۔
اب ہزاروں طلبہ کی محنتیں جوابی کاپیوں میں قید ہوگئی ہے ، مدارس اور اسکولز دوبارہ کھلتے ہی ان کے نتائج کا اعلان کیا جائے اور اس وقت طلبہ اپنی آنکھوں سے اپنی محنت کا پھل دیکھیں گے۔
چھٹیوں کے ان ایام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض طلبہ نے پارٹ ٹائم کلاسس جوائن کرلیے ہیں۔ بعض طلبہ تین دن اور دس دن تبلیغی جماعت میں نکل چکے ہیں اور بعض طلبہ نے تفریح کا بھی پروگرام بنایا ہے۔
امتحان ختم ہونے پر بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین نے بھی اطمینان کی سانس لی۔ مہینہ بھر سے وہ بھی اپنے بچوں کے اچھے نتائج کے لیے کوششیں کررہے تھے اور مستقل ان کی نگرانی کررہے تھے۔
مدارس 4 اکتوبر کو جبکہ اسکولز8 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوں گے۔

مسلم پرسنل لا بورڈ کی تحفظ اوقاف مہم – 19 ستمبربروز جمعہ ’’یومِ دعا‘‘ کے ساتھ نئے مرحلہ کا آغاز

’ووٹ آن لائن ڈیلیٹ نہیں کیا جا سکتا‘، راہل گاندھی کے سنگین الزام پر الیکشن کمیشن نے کیا اپنا دفاع