بھٹکل : جماعتِ اسلامی ہند کی جانب سے سیرت مہم کا آغاز ، غیر مسلموں میں سیرت کی کتابیں کی گئیں تقسیم

بھٹکل: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یومِ ولادت کی مناسبت سے آج جماعتِ اسلامی ہند بھٹکل کی جانب سے شمس الدین سرکل پر سیرت مہم پروگرام کا آغاز کیا گیا۔

در اصل جماعتِ اسلامی ہند کرناٹک کی جانب سے 13 ستمبر تا 22 ستمبر ریاست بھر میں سیرت مہم چلائی جارہی ہے جس کے تحت غیر مسلم بھائیوں کے درمیان سیرت کے موضوعات پر مشتمل کتابیں مفت تقسیم کی جارہی ہیں اور انہیں سیرت پڑھنے کی دعوت دی جارہی ہے۔ افتتاحی پروگرام میں امیر حلقہ بھٹکل مولانا زبیر ندوی نے کہا کہ اللہ کی نبی صلی اللہ وسلم پوری انسانیت کے لیے نبی بناکر بھیجے گیے۔ ان کی دعوت کسی ایک خاص طبقہ اور برادری کے لیے نہیں ہے۔ گرچہ ان کی پیدائش عرب میں ہوئی لیکن ان کا پیغام پوری انسانیت کے لیے ہے۔ اسی لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پراسی طرح کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت نہیں ہے۔ انہوں نے سیرت کو پڑھنے کی دعوت دیتے ہوئے ان کی تعلیمات سے استفادہ کرنے کی بھی گزارش کی۔ ان کے ساتھ ساتھ میونسپل کے نائب صدر الطاف کھروری اورانجمن ڈگری کالج کے پروفیسرآر ایس نایَک ، اور رضا مانوی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

پروگرام کے بعد رکشہ دکانوں ، ہوٹلوں ، رکشہ ڈررائیوروں ، مسافروں، راہگیروں کے درمیان سیرت کی کتابیں غیر مسلموں کی خدمت میں پیش کی گئیں جنہیں انہوں نے بڑے محبت کے ساتھ قبول کیا۔

«
»

معہد حسن البناء بھٹکل میں دو نئی کتابوں کی رونمائی عمل میں آئی

سورتکل : شرپسندوں نے مسجد پر کیا پتھراؤ ، پانچ افراد گرفتار