بھٹکل : انفا کی جانب سے حجامہ کیمپ ، 70 افراد نے اٹھایا فائدہ

بھٹکل آزاد نگر فرینڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے 7/نومبر صبح چھ بجے سے 10 بجے تک صرف مردوں کے لیے حجامہ کیمپ منعقد کیا گیا۔جس میں جملہ 70 افراد نے اس کیمپ سے فائدہ اٹھایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر خریم ابن ڈاکٹر محمد نعمان پیرزادے، ڈاکٹر عبداللہ ابن مولانا محمد صہیب منا اور بینگلور سے حجامہ کورس کرنے والے اور اس فیلڈ میں کئی سال تجربہ رکھنے والے نوجوان جناب احمد ابن عرفان اکرمی صاحب نے اپنی خدمات انجام دیں۔ دراصل حجامہ کا عمل انسان کی صحت کے لیے مفید ہوتا ہے اس عمل کے ذریعہ انسان کے جسم میں موجود فاسد خون کو باہر نکالا جاتا ہے۔ آزاد نگر فرینڈ ایسوسی ایشن کی طرف سے اس طرح کی خدمات وقتا فوقتا انجام دی جاتی ہیں۔یہ کیمپ بھی اسی نوعیت کی ایک مثال ہے اور ان شاء اللہ آئندہ بھی اس طرح سے خدمت خلق کے دیگر شعبہ جات پر بھی کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
اس موقع پر صدر بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن مولانا وصی اللہ دامدافقی ندوی نے کیمپ میں شرکت کی اور اس کے کامیاب انعقاد کرنے پر آزاد نگر فرینڈ ایسوسی ایشن کے صدر و جنرل سیکریٹری و تمام ممبران و معاونین کی خدمت میں مبارکباد پیش کی۔ ایڈوکیٹ عمران لنکا صاحب، جناب آفاق چامنڈی صاحب و مولانا عبدالحسیب منا ندوی و دیگر احباب نے کیمپ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔
یہ کیمپ آزاد نگر 1 کراس انفا کلب میں منعقد کیا گیا تھا۔