بھٹکل کی مشہور و معروف تعلیمی درسگاہ انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپیوٹر ایپلیکیشنز نے ایک بار پھر اپنی علمی برتری ثابت کر دی ہے۔ کرناٹک یونیورسٹی دھارواڑ کے زیر اہتمام منعقدہ بی سی اے ششم سمسٹر (جولائی/اگست 2024) کے امتحانات میں ادارے کے طلبہ نے یونیورسٹی سطح پر نمایاں رینک حاصل کرتے ہوئے ادارے کا وقار بلند کیا ہے۔
نرمیـن محـتشم، دختر نذیر احمد محتشم و محترمہ روشـن جہاں رکن الدین، نے 93.56 فیصد (CGPA 9.5، گریڈ A++) کے شاندار نشانات کے ساتھ یونیورسٹی سطح پر پہلی رینک حاصل کی ہے۔
اسی طرح عبدالمجید، فرزند مختار احمد محتشم و محترمہ مسرور جہاں، نے 92.98 فیصد (CGPA 9.53، گریڈ A++) کے ساتھ یونیورسٹی سطح پر تیسری رینک اپنے نام کی ہے۔
ادارے کے پرنسپل محمد محسن کے مطابق یہ کامیابی طلبہ کی محنت، لگن اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے جو نہ صرف ان کی ذاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے بلکہ انجمن اداروں کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔
انجمن کے انتظامیہ، اساتذہ اور عملے نے طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے تابناک مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
فکروخبر کی جانب سے بھی دونوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے، دعا ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی علمی و عملی کامیابیوں سے والدین، ادارے اور ملت کا نام روشن کرتے رہیں۔




