بارش کے پیش نظر ریڈ الرٹ ، بھٹکل سمیت اترا کنڑ کے 9 تعلقوں میں 18 اگست کو اسکول و کالجز میں تعطیل کا اعلان

کاروار، 17 اگست ہندوستانی محکمہ موسمیات (IMD) کی جانب سے ضلع اترا کنڑ میں 17 سے 19 اگست تک شدید بارش کے ریڈ الرٹ کے بعد، ضلع انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر 18 اگست 2025 کو اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی چیئرپرسن، مسز لکشمی پریا کے جاری کردہ حکم کے مطابق کاروار، انکولہ، کمٹہ، ہوناور، بھٹکل، سرسی، سداپور، یلاپور، جوئیڈا اور ڈنڈیلی تعلقہ کے آنگن واڑی مراکز، پرائمری و ہائی اسکول اور پری یونیورسٹی کالجز بند رہیں گے۔

یہ فیصلہ بچوں کی حفاظت اور ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہلیال اور منڈگوڈ تعلقہ اس حکم کے دائرے میں شامل نہیں ہیں۔

اترکھنڈ میں مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ختم، نئی اقلیتی تعلیمی ایکٹ کا اعلان،غیر مسلم اداروں کو بھی ملا اقلیتی درجہ،اپوزیشن نے اسے انتخابی چال قراردیا

امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد: شخصی عظمت اور عصری معنویت