ایل پی جی کے بعد پی این جی بھی مہنگی، آئی جی ایل نے قیمتوں میں اضافہ کیا

مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے کھانا پکانے والی گیس (ایل پی جی) کے بعد اب پائپ لائن کے ذریعہ کچن تک آنے والی قدرتی گیس (پی این جی) کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔
دہلی-این سی آر کے ساتھ کانپور، میرٹھ، اجمیر جیسے کئی شہروں میں گھروں میں پی این جی فراہم کرنے والی کمپنی اندرا پرستھ گیس لمیٹڈ (آئی جی ایل) نے یکم اپریل سے پی این جی کی قیمت بڑھا کر دہلی میں۵۹ء۴۹؍  روپے فی معیاری کیوبک میٹر (ایس سی ایم) کردیا ہے۔ اس سے پہلے یک جنوری ۲۰۲۶ء سے اس کی قیمت۸۹ء۴۷؍ روپے فی ایس سی ایم تھی۔ اسی طرح قومی دارالحکومت میں پی این جی ۷۰ء۱؍ روپے فی ایس سی ایم مہنگی ہوگئی ہے۔

این سی آر کے دیگر شہروں میں بھی قیمت میں ۷۰ء۱؍روپے فی ایس سی ایم کا اضافہ کیا گیا ہے، جب کہ دیگر شہروں میں پی این جی ایک  روپے مہنگی ہو گئی ہے۔  نوئیڈا، گریٹر نوئیڈا، اور غازی آباد میں، پی این جی کے ایک ایس سی ایم کی قیمت۷۶ء۴۷؍  روپے سے بڑھا کر ۴۶ء۴۹؍ روپے کردی گئی ہے۔ مظفر نگر، میرٹھ اور شاملی میں اس کی قیمت ۳۵ء۴۷؍ روپے سے بڑھا کر ۳۵ء۴۸؍ روپے، اجمیر، پالی، اور راجسمند میں ۲۷ء۴۷؍ روپے سے بڑھاکر ۲۷ء۴۸؍  اور کانپور، فتح پور، ہمیر پور، اور چترکوٹ میں ۹۵ء۴۷؍ سے بڑھا کر ۹۵ء۴۸؍ روپے کردی گئی ہے۔ دیگر شہروں میں بھی قیمتوں میں اسی طرح کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
مغربی ایشیا کا بحران شروع ہونے کے بعد ۷؍ مارچ کو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ۷۰؍روپے بڑھائی گئی تھی۔ دریں اثنا، کمرشیل  ایل پی جی سلنڈر کی قیمت یکم مارچ، سات مارچ اور یکم اپریل کو تین بار میں ۳۳۸؍ روپے بڑھ چکی ہے۔