ضمیر احمد خان کے معذرت کے باوجود کارروائی: گورنر تھاور چند گہلوت کا ایڈوکیٹ جنرل کو تحقیقات کا حکم

بنگلورو: کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت نے ایڈوکیٹ جنرل سے کہا ہے کہ وہ ایک کارکن کی شکایت پر کارروائی کریں جس نے الزام لگایا تھا کہ ریاستی وزیر بی زیڈ ضمیر احمد خان توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ذمہ دار ہیں۔

کارکن ٹی جے ابراہم نے 21 اکتوبر کو گہلوت سے درخواست کی کہ وہ ایڈوکیٹ جنرل کو ہدایت دیں کہ وہ خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے لیے ان کی اپیل پر غور کریں۔

ابراہیم نے الزام لگایا کہ خان نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سیاسی فیصلہ کہا تھا جس میں  MUDA کیس میں سدارامیا کے خلاف تحقیقات کی اجازت دی تھی۔

راج بھون کے ایک اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا، ’’ہم نے قانون کے مطابق ضروری کارروائی کے لیے ایڈوکیٹ جنرل کو خط بھیجا ہے‘‘۔

رام نگر ضلع کے چنناپٹنا میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے خان نے کہا کہ یہ زبان کی پھسلن تھی اور ان کا مقصد کبھی بھی عدالت کی توہین کرنا نہیں تھا۔

وزیر نے کہا کہ میں کہنا چاہتا تھا کہ عدالتی حکم پر سیاست ہو رہی ہے لیکن غلطی سے میں نے کہا کہ یہ سیاسی فیصلہ ہے۔ اگلے دن ہی میں نے میڈیا میں اپنے تبصرے پر معذرت کر لی۔ مجھے عدالت کا احترام ہے اور میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔