رامپور کی خاص ایم پی/ایم ایل اے عدالت نے سماجوادی پارٹی کے سینئر رکن اعظم خان اور ان کے بیٹے، سابق رکن اسمبلی عبد اللہ اعظم کو دو پین کارڈز بنانے کے جرم میں قصوروار قرار دیا ہے۔ 2019 میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ آکاش سکسینہ نے معاملہ درج کروایا تھا کہ عبد اللہ اعظم نے دو مختلف تاریخ پیدائش کے ساتھ دو پین کارڈز بنوائے تھے، جن کا استعمال مختلف مالی اور انتخابی امور میں کیا گیا۔ عدالت نے پیر کو سنائی گئی سزا میں دونوں کو 7-7 سال قید کی سزا کے علاوہ 50,000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے اور انہیں فوری طور پر عدالتی حراست میں بھی لیا گیا ہے۔اعظم خانعبد اللہ اعظمآکاش سکسینہ۔
پولیس نے عبد اللہ اعظم کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے عدالت میں چارج شیٹ دائر کی تھی، جس پر استغاثہ و دفاع نے اپنے دلائل دے دیے تھے۔ اعظم خان 23 ستمبر کو سیتاپور جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے تھے، لیکن اب ان کی دوبارہ گرفتاری یقینی ہو گئی ہے۔ معاملہ متعلقہ عدالت میں 6 دسمبر 2019 کو درج کیا گیا تھا، اور 7 نومبر کو عدالت نے فیصلہ سنانے کے لیے 17 نومبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔




