ریسٹورانٹ اور ڈھابوں پر مالک کا نام لکھنے کا یوگی حکومت نے جاری کیا فرمان

نئی دہلی : اتر پردیش میں ایک بار پھر ڈھابوں اور ریسٹورینٹ پر نام لکھنے کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ریاست میں ریسٹو رینٹ اور ڈھابوں پر مالکوں کا نام لکھنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ کھانے پینے کی چیزوں میں گندگی اور ملاوٹ کرنے والوں پر سخت کارروائی کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
مختلف میڈیا رپورٹوں کے مطابق یو پی کی یوگی حکومت نے کھانے پینے کی اشیا میں گندگی اور ملاوٹ کی خبروں کے بعد منگل کی صبح ایک ہائی لیول میٹنگ میں یہ فیصلے لئے ۔ یوگی حکومت نے تمام ہوٹلوں ،ڈھابوں اور ریسٹو رینٹ کے ویریفکیشن کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں غازی آباد میں ایک جوس کی دکان میں انسانی پیشاب کے ملاوٹ کی خبر آئی تھی جس کے بعد ہندو تنظیموں نے مسلم دکانداروں کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔اب یو پی حکومت نے فرمان جاری کر کے باقاعدہ قانونی طور پر ڈھابوں اور ہوٹلوں پر نام لکھنے کی ہدایت دی ہے۔
یو پی کے تمام ہوٹلوں،ڈھابوں ،ریسٹورینٹ وغیرہ متعلقہ اداروں کی سختی سے جانچ ،تصدیق وغیرہ کی بھی ہدایت۔
عام لوگوں کی صحت کی حفاظت کو یقینی کرتے ہوئے اصولوں میں ضرورت کے مطابق ترمیم کے بھی ہدایت ۔
ڈھابوں اور ریسٹورینٹ وغیرہ پر کام کرنے والے ہر ملازم کی پولیس تصدیق کرنے کی ہدایت۔
کھانے کی اشیا کی شفافیت یقینی کرنے کے لئے اشیائے خورد و نوش کو پیمانے کے مطابق ترمیم کی ہدایت۔
اب شیف ہو یا ویٹر ان کے لئے ماسک اور گلوس پہننا لازمی
ہوٹل ریسٹورینٹ میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانا لازمی ہوگا۔

«
»

جامعہ اکل کوا کے طلبہ کو قرآن کی برکت سے عمرہ کی سعادت

سفرحج پر جانے والوں کو ایک لاکھ روپئے دے گی اندھرا پردیش حکومت