منگلورو(فکروخبرنیوز) ڈاکٹر سریش پائی کی قیادت میں وینلاک ہسپتال میں کارڈیوتھوراسک اینڈ ویسکولر سرجری (سی ٹی وی ایس) ٹیم نے ایک بار پھر 12 سالہ لڑکے کے سینے میں پھنسا ایک لکڑی کا حصہ کو کامیابی کے ساتھ نکال کرغیر معمولی طبی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔
ڈائجی ورلڈ میں شائع خبر کے مطابق مذکورہ لڑکا تعلق آسام سے ہے جو میڈیکری میں مقیم ہے۔ 8 فروری کی شام تقریباً 7.30 بجے گرنے کے بعد شدید چوٹ لگی۔ ایک لکڑی کا ٹکڑا اس کی گردن میں سوراخ کر کے اس کے سینے میں گھس گیا۔ جس کے بعد تقریباً 12.15 بجے وینلاک ہسپتال لایا گیا۔
معائنہ کے بعد دوسرے روز9 فروری بروز اتوار رات 1.30 سے 3.30 بجے کے درمیان سرجری کی گئی۔ عمل کے دوران ٹیم نے لکڑی کے بڑے ٹکڑے کے ساتھ چین بھی ہٹادی۔ سرجری کے بعد لڑکے کی صحت ٹھیک بتائی جارہی ہے۔
وینلاک ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ڈسٹرکٹ سرجن اور سپرنٹنڈنٹ نے سی ٹی وی ایس ٹیم کے ساتھ ساتھ او ٹی عملہ اور اینستھیزیا ٹیم کی قابل ذکر کوششوں پر انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔