وقف کے خلاف ریاستی بی جے پی دوبارہ میدان میں اترنے کے لیے تیار، جانیے اب کیا کرنے جارہی ہے؟؟

بنگلورو : ملک بھر میں وقف اراضی کے خلاف بی جے پی الگ الگ انداز میں ماحول سازی کررہی ہے۔ کرناٹک میں بی جے پی لیڈران کچھ زیادہ وقف مسئلہ کو اچھال رہے ہیں۔

کرناٹک کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر سی این اشوتھ نارائن نے کہا کہ ”یہ احتجاج ‘نمما بھومی نمما حقو’ (ہماری زمین، ہمارا حق) کے نعرے کے تحت ریاست بھر میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور تحصیلدار کے دفاتر کے سامنے تجاوزات کے خلاف منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ احتجاج کے دوران متاثرہ افراد سے درخواستیں جمع کی جائیں گی اور وقف اختیارات کے غلط استعمال سے پیدا ہونے والے مسائل کے بارے میں معلومات کو دستاویزی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، "شکایات کو دستاویز کرنے کے لیے، ہر ضلع میں کسانوں، وکلاء اور اہم نمائندوں پر مشتمل پانچ رکنی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلورو کے فریڈم پارک میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔

«
»

الیکٹرک گاڑیوں کے شوروم میں آگ لگنے سے بیس سالہ لڑکی پھنس گئی ، کوششوں بعد بھی جان کی بازی ہار گئی

ریلوے پٹریوں پر پتھر رکھنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار