وقف ترمیمی قانون پر اعلان کردہ 3 اکتوبر کا بھارت بند مؤخر، نئی تاریخوں کا اعلان جلد : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

نئی دہلی (فکروخبر نیوز) آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے وقف ترمیمی قانون 2025 کے خلاف اعلان کردہ بھارت بند کو فی الحال مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ملک کی بعض ریاستوں میں انہی تاریخوں میں برادران وطن کے مذہبی تہوار منعقد ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر بورڈ کے صدر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کی زیر صدارت ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 3 اکتوبر کا بھارت بند پروگرام ملتوی کیا جائے۔

بورڈ نے اعلان کیا کہ نئی تاریخوں کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ البتہ وقف ترمیمی قانون کے خلاف بورڈ کی احتجاجی تحریک حسب سابق جاری رہے گی اور دیگر پروگرام طے شدہ تاریخوں کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اسپتال میں داخل

کرناٹک حکومت کا بڑا قدم : حصول اراضی کے لیے آن لائن نظام کا آغاز