اُڈپی : منگلورو-مڈگاؤں وندے بھارت ایکسپریس کی منسوخی کی قیاس آرائیوں کے درمیان، اس سروس کو بند کرنے کے بجائے ممبئی تک بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔
مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنونے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹرین سروس بند نہ کی جائے اور ممبئی تک اس کی توسیع کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
مزید منگلورو اور اُڈپی کی اقتصادی اہمیت پر ایک رپورٹ وزیر کو پیش کی گئی، جس میں ٹرین سروس کو ممبئی تک بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بھی درخواست کی گئی کہ مستقبل میں منگلورو اور ممبئی کے درمیان سلیپر وندے بھارت ٹرین متعارف کرانے کو ترجیح دی جائے۔
وزیر کی توجہ اور حمایت کی یقین دہانی کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اڈپی-چکمگلورو کے ایم پی کوٹا سرینواس پجاری نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔