منگلور : پریس کانفرنس کے دوران عثمان کلاپو نے وزیر دنیش گنڈو راؤ پر کی شدید تنقید

منگلورو: ضلع جنوبی کنیرا میں حالیہ قتل وارداتوں کے بعد مسلمان غم وغصے کا اظہارکررہے ہیں اور کانگریس لیڈران پر نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

آج منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں ایک صحافی کی طرف سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز تبصرے جنوبی کنڑ ضلع میں عبدالرحمان کے حالیہ قتل کے لیے ذمہ دار ہیں؟ تو کانگریس لیڈر عثمان کاپو نے سخت ردِّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘باجپے چلو’ تقریب کے دوران کی گئی نفرت انگیز تقاریر ہی رحمان کے قتل کی اصل وجہ تھیں۔ انہوں نے پولیس اور حکومت سے نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ عمثان نے حالیہ قتل واردات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس سے باہر چلے گیے۔ انہوں نے حالیہ پولیس اہلکاروں پر اپنے بھروسے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے وزیر دنیش گنڈو راؤ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جانا چاہیے جنہوں نے بچپے چلو تقریب کے دوران نفرت انگیز تقاریر کے ذریعہ ماحول کو خراب کیا۔

بھٹکل کے مولوی صابر علی اکبرا ندوی اور مولوی ذاکرالحق عمری کو دبئی میں المنارایوارڈ برائے امتیازسے نوازا گیا

منگلور: مسلم لیڈران کی وزیر انچارج دنیش گنڈو راؤ سے ملاقات ، نفرت انگیز تقاریر کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ