امیدوں کا اندر دھنش

ابھی صورتحال یہ ہے کہ بھارت میں مفت ٹیکہ کاری ہونے کے با وجود ہر بچے کو ٹیکہ نہیں لگ سکا ہے ۔معمول کی ٹیکہ جکاری 65فیصد بچوں کو ہی کور کرسکی ہے ۔ ایک تخمینہ کے مطابق 89لاکھ بچے معمول کی ٹیکہ کاری پروگرام (آر آئی) کے تحت ایک یا ایک سے زیادہ ٹیکوں سے محروم ہیں ۔ خاص طور پر وہ بچے جن کے والدین اینٹ کے بھٹوں اور کنسٹرکشن سائٹس پر کام کرتے ہیں ۔ ان کے بچے لیبر ہٹ منٹ میں رہتے ہیں ان کے علاوہ جگی جھونپڑی ، ملین بستیوں ، گاؤں اور آدی واسی آبادیوں میں رہنے والے بچے بھی معمول کی ٹیکہ کاری پروگرام میں کور نہیں ہو پا رہے ہیں ۔ایسے تمام طبقات کی ڈیو لسٹ تیار کی گئی ہے جن تک معمول کے ٹیکے نہیں پہنچ پا رہے تھے ۔مشن اندر دھنش کا مقصد ہے 2020تک بنا ٹیکہ لگے یا ایک آدھ ٹیکہ لگے بچوں کو سبھی سات بیماریوں ٹیٹنس ،پولیو ،خسرہ،ہیپٹائٹس بی ، کالی کھانسی اور ڈیپ تھیریا سے بچاؤ کے ٹیکے لگ سکیں ۔
ٹیکہ کاری کا کام پلس پولیو مہم کی طرح نہیں ہوتا ۔جس میں ہیلتھ کارکنان گھر گھر جاکر پولیو کی بوند بچوں کو پلاتے ہیں ۔ مشن اندر دھنش کے تحت گھر گھر جا کر ٹیکہ نہیں لگایا جائے گا ۔لیکن ڈیو لسٹ کے مطابق چھوٹے ہوئے طبقات کے علاقوں میں ٹیکہ کاری کیمپ لگایا جائے گا تاکہ حاملہ عورتیں اوربچے اپنے علاقہ میں بنائے گئے کیمپ میں جا کر ٹیکہ لگواسکیں ۔یہ کیمپ پر ماہ سات سے چودہ یعنی ایک ہفتہ کے لئے لگائے جائیں گے ۔ ایسے میں پبلک ہیلتھ کارکنان مثلا آشا ، اے این ایم اور آنگن واڑی ورکروں کا رول خاص ہے کیونکہ وہی بچوں یا ماؤں کو کیمپ تک آنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہیں ۔یہ کہنے میں کوئی مبالغہ نہیں ہوگا کہ دیہی اور محروم طبقات تک سرکاری حفظان صحت کی خدمات پہنچانے میں آشا کارکنوں کی خصوصی کوششیں شامل ہیں ۔ وہ بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ رکھتی ہیں اور ماؤں سے مل کر یہ یقینی بناتی ہیں کہ کوئی بچہ ٹیکہ کاری سے چھوٹ نہ جائے ۔اتنا ہی نہیں وہ ٹیکہ کاری کی اہمیت لوگو ں کو سمجھاتے ہوئے انہیں بتاتی ہیں کہ اگر وقت پر بچوں کو ٹیکہ نہ لگا تو کن کن بیماریو ں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ دنیا میں ہر منٹ 21بچے بیماریوں سے مرتے ہیں سال میں 1.1کروڑ جن میں سے 70فیصد بچے ٹیکہ کاری سے بچائے جا سکتے ہیں ۔

آشا کی طرح ہی اے این ایم اور آنگن واڑی کارکنان بھی پنچایت کے ممبران ، اسکولوں کے اساتذہ ، مذہبی شخصیات اور سماج کے بڑے بزرگوں کے ساتھ مل کر لوگوں کو ٹیکہ کاری کیمپ آنے اور اپنے بچوں کو ٹیکہ لگوانے کے لئے آمادہ کرتے ہیں ۔وہ مقامی ہوتی ہیں اسی سماج میں سب کے ساتھ رہتی ہیں اس لئے عام لوگوں کے ساتھ بھروسے و اعتماد کا جو تعلق آشا اور اے این ایم کارکنان بناتی ہیں ۔ وہ بھارت میں ٹیکہ کاری مہم کی کامیابی میں انتہائی کار گر ہے ۔ یہ پبلک ہیلتھ کارکنان کی بے انتہا کوششیں ہی ہیں کہ مشن اندر دھنش کے تحت اب تک 75لاکھ سے زیادہ بچوں کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے اور 19.7لاکھ بچے مکمل ٹیکہ کاری سے مستفید ہو چکے ہیں ۔ مشن اندر دھنش کے تحت یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ ٹیکہ کاری وریج میں ہر سال 5فیصد کا اضافہ ہو تاکہ پانچ سالوں میں ٹیکہ کاری کے 90فیصد کوریج کا ٹارگیٹ پورا کیا جا سکے ۔ابھی یہ کوریج 65.2فیصد ہے 35فیصد بچے ایسے ہیں جنہیں سارے ٹیکے نہیں لگ پاتے یا ایک بھی ٹیکہ نہیں لگ پاتا۔

اس مشن کی کامیابی کے لئے آشا اور اے این ایم کو خصوصی تربیت دی گئی ہے تاکہ وہ پولیو سمیت سات بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگا سکیں ۔وہیں حاملہ خواتین کو ٹیٹنس کے ٹیکے دے سکیں ۔مشن کو کامیاب بنانے کے لئے لیبر ڈپارٹمنٹ اور شعبہ تعلیم کی بھی مدد لی جا رہی ہے تاکہ کنسٹریکشن سائٹوں پر مزدوروں کے بچوں کی ٹیکہ کاری آسانی سے ہو سکے ۔مشن اندر دھنش کے تحت ٹیکہ کاری مہم چار ماہ تک جاری رہے گی اس مہم کو کارگر بنانے کے لئے شہری و دیہی علاقوں کے لئے الگ الگ منصوبہ سازی کی گئی ہے اکتوبر کی 13تاریخ کے بعد دیوالی کی وجہ سے ٹیکہ چار سے دس نومبر تک لگائے جائیں گے ۔ وہیں دسمبر اور جنوری میں یہ مہم سات سے تیرہ تاریخ کو چلائی جائے گی ۔ہر ضلع میں ضلع سواستھ ادھیکاری کو اس مہم کے کامیاب بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

دیش کے 184اضلاع میں حفظان صحت کی سہولیات کی حالت بے حد خراب ہے ۔ بھارت دنیا کے ان پسماندہ ممالک میں شامل ہے جہاں زچہ بچہ اموات کی در زیادہ ہے ۔WHOکی رپورٹ کے مطابق یہاں ایک لاکھ خواتین میں سے 190معاملوں میں زچہ یا بچہ کی موت ہو جاتی ہے ۔ جبکہ پاکستان اور سری لنکا میں یہ آنکڑا 170ہے ۔ صحت سے متعلق افسوسناک واقعات کی وجہ سے لوگ معاشی طور پر کمزور ہو جاتے ہیں کیونکہ کوئی بھی اپنے عزیزوں کو بغیر علاج کے مرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا ۔مشن اندر دھنش دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس مہم کا افتتاح کرتے وقت یہ امید ظاہر کی تھی کہ اس مہم کے ذریعہ بھارت کو ماں اور نو مولود کو ہونے والے ٹیٹنس سے آزاد ملک بنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ مشن اندر دھنش زچہ بچہ اموات در کو بھی کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔
بحرحال مشن اندر دھنش کے تحت کئی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے وقت ۔وقت پر ٹیکے لگائے جاتے ہیں جس کے لئے ایک مقرر وقت تک نگرانی ضروری ہے ۔ لہذا آشا ، اے این ایم اور آنگن واڑی کارکنان کے لئے یہ بڑا چیلنج ہے ۔ بیماریوں سے بچاؤ کے لئے سماج کے ہر فرد کو کوشش کرنی ہوگی ۔نقل مکانی کی وجہ سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بسنے والے خاندانوں کو خاص احتیاط برتنی ہوگی ۔اسی طرح روزانہ مزدور بھی اپنے بچوں کو مقرر وقت پر ٹیکے لگانے والے کیمپ پر نہیں لا پاتے انہیں اپنی دیہاڑی کھونے کا ڈر ہوتا ہے ۔ مشن اندر دھنش کے تحت ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ بچوں کو ٹیکوں کا کارڈ بھی دیا جائے گا تاکہ وہ دوسری جگہ منتقل ہونے کی صورت میں کارڈ کے مطابق بچہ کو بچے ہوئے ٹیکہ لگواسکیں ۔ملک کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر بچہ اور حاملہ عورت کو ٹیکے لگوائے جائیں ۔ بیماری سے حفاظت مالی تنگی سے بھی دور رکھتی ہے اسی لئے یہ بن گیا ہے امیدوں کا اندر دھنش ۔

«
»

دہشت گردی کو بڑھاوا دینے والے آخر کون۰۰۰؟

موہن بھاگوت: ہوئے تم دوست جس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے