ٹرمپ کے فیصلے نے ارب پتیوں کو مالا مال کر دیا؛ منٹوں میں 304 ملین ڈالر کا اضافہ

واشنگٹن:(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے درآمدی محصولات میں 90 دن کی مہلت کے اعلان کے چند ہی منٹوں کے اندر دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں مجموعی طور پر 304 ملین ڈالر کا حیران کن اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بلومبرگ انڈیکس کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ میں اچانک بہتری نے کئی بڑے تاجروں کو فائدہ پہنچایا۔ ایلون مسک نے سب سے زیادہ کمائی کی، ان کی کمپنی ٹیسلا کے شیئرز میں 23 فیصد کا اضافہ ہوا، جس سے ان کی دولت میں 36 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی دولت میں 26 ملین ڈالر اور اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کی دولت میں 15.5 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ماہرین کے مطابق یہ اضافہ صرف ایک حکومتی پالیسی میں نرمی سے ممکن ہوا، جو عالمی معیشت پر امریکی فیصلوں کے گہرے اثرات کی واضح مثال ہے۔

انگلینڈ کے 90 فیصد اسکولوں میں 16 سال تک کے بچوں کے موبائل فونز پر پابندی

غزہ جنگ پر احتجاج: سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کا نیتن یاہو حکومت کو خط