ٹرمپ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے لیے تیار

امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کیشدگی کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کیلیے تیار ہوگئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای ملاقات کی خواہش ظاہر کرتے ہیں تو صدر ڈونالڈ ٹرمپ ان سے ملاقات کیلیے تیار ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ اگر کل آیت اللہ خامنہ ای یہ کہیں کہ وہ ٹرمپ سے ملنا چاہتے ہیں تو امریکی صدر ان سے ملاقات کریں گے، ایسا اس لیے نہیں ہوگا کہ ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر سے متفق ہیں بلکہ اس لیے کہ ان کا ماننا ہے کہ مسائل حل کرنے کا یہی طریقہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی سے ملاقات کرنے کو رعایت دینا نہیں سمجھتے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کو پھر دھکمایا ہے کہ اگر اس نے ڈیل نہیں کی تو مشرق وسطیٰ میں ہمارے پاس بہت بڑی فوج تیار ہے۔