تراسی : کشتی الٹ جانے سے سیاح کے ساتھ موجود سوار لاپتہ

کنداپور:  سیاحت کے دوران کشتی الٹنے سے ایک شخص کے لاپتہ ہونے کا واقعہ تعلقہ کے تراسی ساحلِ سمندر پر آج شام پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل شام بنگلورو سے تعلق رکھنےو الا ایک سیاح پرشانت کشتی چلارہا تھا اور اس کے ساتھ ایک سوار بھی موجود تھا۔ اس دوران اس کی کشتی الٹ گئی۔

سیاح اور سوار دونوں پانی میں گر گئے، لیکن پرشانت کو بچا لیا گیا کیونکہ اس نے لائف جیکٹ پہن رکھی تھی۔ تاہم کشتی کا سوار لاپتہ ہوگیا۔ لاپتہ سوار کی شناخت رویداس کے طور پر کی گئی ہے، جو اصل میں مرڈیشور کا رہنے والا ہے، جو اس وقت تراسی میں رہتا ہے۔

روی داس کو تلاش کرنے کے لیے تلاشی مہم جاری ہے، جس میں گنگالاڈی پولیس، ساحلی پولیس اور مقامی لوگ سرگرم عمل ہیں۔

«

دھرم سنسد کی اجازت نہ ملنے سے مایوس یتی نرسمہانند نے اب جاکر جسٹس شیکھر یادو سے کی ملاقات