سعودی بس حادثہ: واحد زندہ بچ جانے والا کون ہے؟

پیر کی صبح سعودی عرب میں مکہ سے مدینہ جانے والی بس مفریحات علاقے کے قریب ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس سے شدید آگ بھڑک اٹھی۔ بس میں تقریباً 46 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ حادثے کا نتیجہ کثیر جانی نقصان کی صورت میں نکلا، 45 افراد جاں بحق اور متعدد شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کا واحد زندہ بچ جانے والا شخص محمد شعیب ہے، جو 24 سال کا نوجوان اور حیدرآباد کا باشندہ ہے۔جو ڈرائیور کے قریب بیٹھا تھا , اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم اس کی حالت کے بارے میں تفصیلات معلوم نہیں ہو سکیں۔

حادثے کے بعد بھارتی سفارتخانہ ریاض اور قونصلیٹ جدہ متحرک ہو گئے ہیں، اور وہ سعودی حج و عمرہ وزارت، مقامی حکام اور عمرہ آپریٹرز کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ تلنگانہ حکومت بھی متاثرہ خاندانوں کی مدد میں سرگرم ہے۔ ہسپتالوں میں بھارتی کمیونٹی کے رضاکار متاثرین کے اہل خانہ کی مدد کر رہے ہیں بھارتی مشن جدہ نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے کنٹرول روم قائم کیا ہے جس میں ہیلپ لائن نمبر جاری کیے گئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے روس کے دورے کے دوران واقعے پر گہری افسوس کا اظہار کیا اور حکومت کی طرف سے بھرپور امداد کا یقین دلایامحمد ​

تلنگانہ کے وزیر اعلی ریوَنت ریڈی نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو مکمل معلومات حاصل کرنے اور فوری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور سفارتی مشن اس واقعے کی تحقیقات اور متاثرہ خاندانوں کی مدد میں مصروف ہیں۔

نندنی گھی کے نام پر ملاوٹ شدہ گھی فروخت کرنے والوں کا پردہ فاش ، چار افراد پولیس گرفت میں

سعودی عرب میں بھیانک سڑک حادثہ، 42 ہندوستانی عمرہ زائرین جاں بحق