بھٹکل : سرکاری ہائر پرائمری اردو اسکول تینگن گنڈی میں 14 فروری 2025 دوپہر تین بجے اولڈ اسٹوڈنٹس کی طرف سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز منتظر کی تلاوتِ کلام پاک سے ہوا اوراستقبالیہ کلمات ساتویں جماعت کے بچوں نے پیش کیے۔
جناب ڈاکٹر ہارون رشید بنگالی نے تعلیم کے اہمیت اجاگر کی اور بتایا کہ ناخدا برادری تعلیمی میدان میں دوسرے قوموں کے مقابلہ میں بہت پیچھے ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ زمانہ تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مظاہرہ کرنے اور اپنا لوہا منوانے کا ہے۔ انہوں نے محنت کے ساتھ آگے بڑھنے پر طلبہ انجینئر، ڈاکٹر، ٹیچر، psychologist، اور دیگر بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہوسکتے ہیں اور اپنے قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے اردو میڈیم کی تعلیم کی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ جہاں پر بہت لوگوں نے اردو میڈیم میں تعلیم حاصل کرکے اعلی اعلی مقام پر فائز ہوئے ہیں اور وہ بھی ایک اُردو میڈیم یعنی اسی اسکول سے اپنی پرائمری تعلیم ساتویں جماعت تک کی تھی۔
اسکول کے ٹیچر مشتاق جناب نے پروگرام کی صدارت سنبھالی
اولڈ اسٹوڈنٹس کی طرف سے دو تعلیمی ایوارڈ گل تنگنگنڈی کے نام سے دئے گئے جس میں راعنا زیبا بنت شاہ الحمید چاوس کو پہلا اور دوسرا سہانہ بنت اشرف ملا کو دیا گیا۔
اس اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والےعبدالمنان ابن اسلم بڑجی کو سال 23-2022 میں اترا کنڑا ضلع میں اردو میڈیم سے پہلا مقام حاصل کرنے پران کی شال پوشی کی گئی اور انعام سے نوازا گیا۔ میر معلمہ محترمہ نور جہاں نے سب کا شکریہ ادا کیا۔