منگلورو: تیلپاڑی ٹول گیٹ میں ہنگامہ مچانے والے اور ٹول گیٹ عملے پر حملے کے الزام میں الال پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جبکہ دیگردو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
کیرالہ کی طرف جانے والی ایک کار میں پانچ افراد سوار تھے جو بغیر ٹول ادا کیے تلپاڑی ٹول گیٹ سے آگے بڑھنے کی کوشش کرنے لگی۔ ٹول عملے نے ٹول کا مطالبہ کرتے ہوئے گاڑی کے پچھلے حصے سے ٹکر ماردی جس سے کار پر سوار افراد مشتعل ہوگئے۔ کار اترپردیش رجسٹریشن والی بتائی جارہی ہے۔
ٹول عملہ امان، سدھاما اور منو زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ملزمان اُلال کے رہائشی ہیں اور ان کی شناخت زلفن، نفن اور فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔