متحدہ فیصلہ : تیجسوی یادو کو قانون ساز پارٹی کی کمان سونپی گئی

بہار کی راجدھانی پٹنہ میں تیجسوی یادو کی رہائش گاہ پر منعقد مہاگٹھ بندھن کی میٹنگ میں ایک بڑا فیصلہ لیا گیا ہے۔ میٹنگ کے بعد کانگریس کے ایم ایل سی سمیر سنگھ نے کہا کہ ’’تیجسوی یادو کو متفقہ طور پر مہاگٹھ بندھن کی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔‘‘ ان کا کہنا ہے کہ ’’ہم ایک مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ ہم متحد ہو کر عوامی مسائل پر حکومت کو گھیریں گے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ این ڈی اے نے بہار کا انتخاب ووٹ چوری کے ذریعے جیتا ہے۔ اس مسئلے کو عوام کے سامنے لے کر جائیں گے اور اسے اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں بھی اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ مہاگٹھ بندھن کی اس میٹنگ میں آر جے ڈی، کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے حصہ لیا اور متفقہ طور پر تیجسوی یادو کے نام کی حمایت کی۔ اس سے قبل تیجسوی یادو 17ویں بہار اسمبلی میں بھی اپوزیشن لیڈر رہ چکے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کو کابینہ کے وزیر کا درجہ دیا جاتا ہے۔ انہیں حکومتی میٹنگوں میں شامل ہونے اور اہم فیصلوں میں شرکت کا حق حاصل ہوتا ہے۔

تیجسوی یادو راگھوپور سیٹ سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ ان کی قیادت میں مہاگٹھ بندھن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اتحاد کو صرف 35 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔ اس میں آر جے ڈی کو 25 اور کانگریس کو 6 سیٹیں ملی تھیں۔ ان دونوں پارٹیوں کے علاوہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ایم ایل) کو 2 اور سی پی آئی (ایم) کو ایک سیٹ پر جیت حاصل ہوئی تھی۔ جبکہ وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کو ایک بھی سیٹ حاصل نہیں ہوئی تھی۔ دوسری جانب حکمراں این ڈی اے جماعت کو 202 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔

بھٹکل: فکروخبر کے آن لائن فقہی دروس کا آغاز : افتتاحی نشست میں مولانا سید ہاشم نظام ندوی کا فقہ کی اہمیت و ضرورت پر خصوصی خطاب

ایس آئی آر کے ذریعے ووٹ چھیننے کی کوشش ۔ کرناٹکا مسلم متحدہ محاذ کا انتباہ، عوام میں بیداری اور بھرپور احتجاج کی اپیل