توہینِ رسالت خلاف مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی پریس کانفرنس : مولانا محمد الیاس ندوی کا قانون سازی کا مطالبہ

بھٹکل : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلکہ تمام انسانیت کے لیے ہے اوران پر مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بہت سے غیر مسلموں نے بھی لکھا ہے۔ ایسی عظیم شخصیت کے خلاف کوئی اپنی گندی زبان کھولتا ہے تو وہ صرف توہینِ رسالت کا مرتکب نہیں ہے بلکہ وہ توہینِ ملک کا بھی مرتکب ہے۔ ان باتوں کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا محمد الیاس ندوی نے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ مولانا نے ایسے افراد کے خلاف قانونی سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوروپ کے کئی ممالک میں اس طرح کی مثالیں ہمیں ملتی ہیں۔ مولانا نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یتی سمہا نند کے شانِ نبی میں گستاخی سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کو بھی تکلیف ہوئی ہے اور ملک میں جب بات مذہب کے خلاف آتی ہے کہ ہر ایک کو اس کے لیے کھڑے ہونا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تنظیم کی طرف سے بروز منگل پرامن بھٹکل بند میں ہمارے ہندو بھائی بھی شریک ہوں گے۔ مولانا نے کہا کہ یتی سمہا نند کی کلب چند ہی لوگ دیکھ چکے ہیں اور اگر وہ عوام کے درمیان پھیل جائے تو مسائل کھڑے ہوجائیں۔ مولانا نے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ اس مسئلہ پر جذباتی نہ ہوں۔