توحید پبلک اسکول شیرور کا سالانہ اسپورٹس ڈے

بھٹکل (موصولہ نیوز) بروز بدھ توحید پبلک اسکول شیرور کا سالانہ اسپورٹس ڈے منعقد ہوا ۔ جس میں مہمان خصوصی نوین وبورکار پی ایس آئی بیندور نے شرکت کی جس میں انہوں نے ڈسپلن انی اور طلباء کے کھیل میں حسن کارکردگی اور مظاہرہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس کے میدان میں آگے بڑھ کر ملک کا نام روشن کرنا چائیے انہوں اسکول اساتذہ انتظامیہ سمیت تمام طلباء کو مبارک باد پیش کی۔

دوسرے مہمان محمد اعظم شیخ جو اسی اسکول کے فارغین میں سے ہے انہوں نے کہا کہ ہم اسی باغ کے پھول ہیں جو اس وقت مہک رہے ہیں۔ انہوں نے خاص کر طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر اساتذہ آپ کو ڈانٹتے ہیں یا کوئی سزا دیتے ہیں تو کوئی نصیحت کرتے ہیں تو اس کو برا نہیں ماننا چائیے بلکہ اس نصیحت پر حتی الامکان عمل کی کوشش کرنی چائیے۔ آج مجھے یہاں کھڑے ہوکر اپنا ماضی یاد آرہا ہے کہ اساتذہ کی باتیں ان کی سختیاں آج ہم جس مقام پر پہنچے تو یہی استاتذہ اور اسکول کی مہربانی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو محنت کرنے اور استادوں کی قدر کرنے پر زور دیا۔ اںہوں نے اسکول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا ۔

صدر جلسہ عبد الحمید شیخ جی نے صدارتی کلمات ادا کیے۔ واضح رہے کہ نبھان کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ ہیڈ مسٹرس نے استقبالیہ کلمات کہے ۔ طلباء نے شاندار کھیلوں کا مظاہرہ کیا ۔

اسٹیچ پر مہمانان کے علاؤہ مینیجر جناب عبد الشکور ، اور انچارچ ہیچ ایم موجود تھی ۔  استاد مولانا عبد العلیم عبدل ندوی اور مولانا فیضان قادرو نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

  گہرے سمندر میں ماہی گیری کشتی میں آگ لگ گئی، سات ماہی گیر بال بال بچ گئے