منگلورو : تلپاڈی ٹول گیٹ کے قریب المناک حادثہ : ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت چھ افراد اجاں بحق

منگلورو (فکروخبر نیوز)  تلپاڈی ٹول گیٹ کے قریب آج دوپہر پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سمیت چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو راہگیر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب منگلورو سے کاسرگوڈ کی طرف جانے والی ایک بس تیز رفتاری کے ساتھ ایک آٹورکشہ سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ آٹورکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ اسی دوران بس نے پیچھے سے دوسرے آٹو رکشا کو بھی ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ الٹ گیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت آٹو رکشا ڈرائیور حیدر علی (47)، فرنگی پیٹ کی اووما، عزیزنادکا کی ختیجہ (60)، حسنہ، نفیسہ (52) اور عائشہ (19) کے طور پر کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق ختیجہ اور نفیسہ دو بہنیں تھیں، اووما نفیسہ کی خالہ تھیں، حسنہ ختیجہ کی بیٹی جبکہ عائشہ نفیسہ کی بیٹی تھی۔

یہ خاندان اجیناڈکا کے ملگوڈے سے تعلق رکھتا تھا اور کنجاتھور (منجیشور) میں ایک رشتہ دار کے گھر جا رہا تھا کہ یہ سانحہ پیش آیا۔ حادثے میں کل سات افراد راہگیر بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر منگل پاڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔
منجیشور پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹرمپ ٹیرف پر کیجروال کے نشانہ پر مودی سرکار

سنبھل جامعہ مسجد تنازعہ : وزیراعلی کو سونپی گئی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ