لاپرواہ ڈرائیونگ نے لی ایک شخص کی جان ، منگلورو حادثے میں سینئر فوٹوگرافر کا انتقال

بھٹکل (فکروخبرنیوز) کسی اور کی لاپرواہی نے ایک بے قصور شخص کی زندگی چھین لی۔ نانتھور میں پیش آئے ایک ہولناک سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 64 سالہ سینئر فوٹوگرافر کے موہن چندر دو دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد پیر کی صبح دم توڑ گئے۔یہ حادثہ ہفتہ کی رات تقریباً 8:30 بجے نیشنل ہائی وے 66 پر نانتھور تھرائیتھوٹا کے قریب پیش آیا۔
