بھٹکل : شہرکے مشہورشاعر سید سمیع اللہ برماور کو کویتا ٹرسٹ کے متھیاس فیملی پوئٹری ایوارڈ برائے 2024 کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ 12 جنوری کو ساستان، اڈپی میں منعقد ہونے والے کویتا کے 19ویں اجلاس میں دیا جائے گا جس میں انہیں 25,000 روپے اورسند سے نوزا جائے گا۔
1956 میں اترا کنڑ ضلع کے ایک خوبصورت شہر بھٹکل میں پیدا ہوئے، سید سمیع اللہ برماور ایک مشہور شاعر اور گلوکار ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں حاص کی ۔ چھوٹی عمر سے ہی، سمیع اللہ نے ایک غیر معمولی ادبی سفر کا آغاز کرتے ہوئے، شاعری نے اپنے لوہا منوایا۔
اپنے شاعری کے دور کے آغاز میں انہوں نے اردو نظمیں بھی لکھیں جس کے بعد نوائطی تہذیب وثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے نوائطی زبان میں ان کی نظمیں بہت مشہور ہوگئیں۔ اپنے معنی خیز شاعری اوراپنی دلسوز آواز کے لیے بھی مشہور ہوئے۔
ان کا پہلا شعری مجموعہ، نیٹ واٹ (اچھے اعمال کا راستہ)، ایک آڈیو سی ڈی کے ساتھ 2012 میں ریلیز ہوا، نوائطی مشاعروں کے ذریعہ انہوں نے کمیونٹی کی ادبی ذوق کو نوائطی شاعری کی طرف منتقل کرنے میں نمایاں کردار کیا۔
ان نظموں کے علاوہ سمیع اللہ نے متعدد آڈیو کیسٹس اور سی ڈیز تیار کیں جو بہت جلد ہر ایک کی زبان زد ہوگئیں۔ نوائط محفل کے ذمہ داران کے طور پر بھی انہوں نے نوائطی تہذیب و ثقافت کی حفاظت کے لیے بھی اپنی گراں قدر خدمات انجام دیتے آرہے ہیں۔
ان کی ادبی خدمات کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ انہیں مختلف تنظیموں نے اعزاز سے نوازا ہے، جن میں آل انڈیا کونکنی پریشد (2002)، بھٹکل مسلم جماعت، بنگلور (2006)، بھٹکل میں اترا کنڑ ضلع ساہتیہ سمیلن (2007)، اور بھٹکل تعلقہ کنڑ ساہتیہ سمیلنا (2010) شامل ہیں۔
ان کے اعزاز میں کئی مشاعرے اور تقریبات، جیسے شامِ سمیع کنڈلور، شامِ سمیع مرڈیشور، شامِ سمیع منکی اور سمیع اللہ نائٹس ریاض ، سمیع اللہ نائٹس دبئی کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے نوائطی شاعری میں ان کے مقام و مرتبہ کو واضح کرتے ہیں۔
سمیع اللہ نے دبئی، دمام، ریاض، شارجہ، کویت، قطر، بحرین، عمان، اور ابوظہبی سمیت مشرق وسطیٰ کے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر اپنی نظمیں پیش کیں۔ قومی سطح پراس نے گوا، وجئے واڑہ، منگلورو، چنئی، کاروار، سرسی، اُڈپی، کاسرگوڈ، کالی کٹ اور بنگلور میں سامعین کو اپنی توجہات کا مرکز بنایا۔
سید سمیع اللہ برماور اس باوقار ایوارڈ کے 17ویں شخص ہیں جو 2008 میں میرٹ فریٹ سسٹمز، دبئی کے مینیجنگ ڈائریکٹر جوزف میتھیس نے اپنے خاندان کے نام سے شروع کیا تھا۔
فکروخبر سید سمیع اللہ برماور کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتا ہے۔