ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کے انتقال پر بھٹکل کی جمعہ مساجد میں نمازِ غائبانہ ادا کی گئی

بھٹکل : ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن کے انتقال پر بھٹکل کی جمعہ مساجد میں غائبانہ نمازِ جنازہ اداکی گئی۔

 جمعرات کی علی الصبح ڈاکٹر ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کے انتقال کی خبر ملنے کے بعد بھٹکل سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں مقیم افراد میں غم کی لہر دوڑ گئی اورسوشیل میڈیا پر تعزیتی پیغامات آنے شروع ہوگیے۔ شہر کے ملی تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

ان کی نمازِ جنازہ بعد عصر سوناپور مسجد میں ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔