سورت: ہیرا فیکٹری میں مشتبہ زہریلا پانی پینے سے 150 کاریگر بیمار، قتل کی کوشش کا مقدمہ درج

سورت:(فکروخبر/ذرائع) سورت کے کاپودرا علاقے میں واقع ایک ہیرا فیکٹری ‘انبھ جیمز’ میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب واٹر کولر سے پانی پینے کے بعد تقریباً 150 کاریگروں کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔ کئی مزدوروں نے چکر، متلی اور الٹی کی شکایت کی، جبکہ کچھ نے پانی میں عجیب بو کی نشاندہی کی۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں کولر کے قریب سے سلفاس کا پیکٹ برآمد ہوا، جس کے بعد قتل کی کوشش کے تحت مقدمہ درج کر کے پانچ تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ اب تک 104 افراد کو کیرن اسپتال اور 14 کو ڈائمنڈ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

اے سی پی وی آر پٹیل کے مطابق پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی بنیاد پر جانچ کر رہی ہے کہ آیا یہ واقعہ کسی سازش کا حصہ ہے یا اتفاقی زہریلا پن۔

«
»

بہار میں آسمانی بجلی کا قہر: 7 اضلاع میں 20 افراد جاں بحق، 13 زخمی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس اور مالی امداد کا اعلان

دہلی: لال قلعہ اور جامع مسجد میں بم کی جھوٹی اطلاع سے سنسنی، تلاشی کے بعد کوئی خطرہ نہ ملا، سکیورٹی مزید سخت