سن شائن اسپورٹس سینٹر بھٹکل کے نو منتخب عہدیداران : جناب امیر حمزہ محمد حسینا (چنا) صدر اور جناب قیصر محتشم تیسری بار جنرل سکریٹری منتخب

بھٹکل : شہر بھٹکل کا قدیم اسپورٹس سینٹرشمار کیا جانے والا یہ ادارہ گزشتہ نصف صدی سے سیاسی ، سماجی و فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ کھیل و تعلیم کے میدانوں میں خاموش اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ ادارہ بھٹکل و مضافاتی علاقوں کے لیے کسی تعارف کا محتاج نہیں الحمدللہ ہر تین سال بعد عوامی سطح پر اس کے حلقہ میں بنیادی ممبران کے مابین الیکشن کے ذریعہ انتخابات ہوتے ہیں۔ امسال بھی الیکشن سے قبل پانچ افراد کا انتخاب حالیہ انتظامیہ کی آخری نشست میں بالاتفاق عمل میں آیا جن کے نام کچھ یوں ہے: جناب مولی شریف صاحب ،  جناب قیصر محتشم صاحب ،  جناب عبدالباقی ائکیری صاحب،  جناب امیر حمزہ محمد حسینا صاحب چنا ، جناب ناصر محتشم صاحب ہیں اور اسی نشست میں الیکشن کمشنر کے لیے جناب قیصر محتشم صاحب کو مقرر کیا گیا۔ اس کے کچھ دنوں بعد انتظامیہ اراکین میں سے مقامی 24/ ممبران کو اگلی تین سالہ میعاد کے لیے الیکشن کے ذریعہ منتخب کرنا تھا لیکن انتظامیہ و عام ممبران کی اتفاق رائے سے اگلی تین سالہ میعاد کے لیے چوبیس  24/اراکین کے نام پیش کیے گیے جو الحمدللہ بالاتفاق الیکشن کمشنر کی مکمل نگرانی میں بغیر کسی الیکشن منتخب ہوکر نئی انتظامیہ تشکیل دی گئی۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ کچھ ہی دنوں بعد بیرون بھٹکل و بیرون ہند سے ممبران کا انتخاب دستور کے تحت موجودہ انتظامیہ کی پہلی نشست میں الیکشن کمشنر کی صدارت میں متحدہ عرب امارات، سعودی عربیہ، مسقط، ممبی، وجے واڑہ، مدراس، کلکتہ، بینگلور، سے نمائدوں کو اتفاق رائے یا کثرت اراء یا پھر ووٹنگ کے ذریعہ منتخب کیا گیا اس طرح جملہ انتظامیہ ممبران کی تعداد 55 مکمل ہوئی۔ ان سب کے بعد آج بروز جمعہ 30/مئی 2025 بعد نماز عشاء سن شائن مدرسہ بلڈنگ میں نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا جس میں سب سے باوقار عہدہ صدرات کے لیے جناب امیر حمزہ محمد حسینا صاحب اور جنرل سیکریٹری کے لیے مسلسل تیسری بار جناب محمد قیصر محتشم صاحب اور سکریٹری کے لیے جناب عبدالباقی ائکری صاحب، نائب صدر جناب سید تمیم برماور صاحب اور خازن جناب ناصر محتشم برنی صاحب اور محاسب جناب سید ہاشم برماور ایڈوکیٹ، اسپورٹس سکریٹری جناب عوف معلم صاحب، تعلیمی سکریٹری مولانا سید اظہر برماور ندوی صاحب اور سماجی سکریٹری جناب ابراہیم محتشم کٹک صاحب بالاتفاق منتخب کیے گیے۔

ادارہ فکروخبر نو منتخب عہدیداران کی پوری ٹیم کو ڈھیر ساری مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کرتا ہے کہ اللہ تعالی ان سے دینی اور سماجی خدمات  لے اور انہیں سن شائن اسپورٹس سینٹر کی تعمیر و ترقی کا ذریعہ بنائے۔ آمین

ساحلی پٹی میں پھیل رہی بدامنی سے پوری ریاست کو پہنچ رہا ہے نقصان : نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوا کمار

بھٹکل کے مولوی صابر علی اکبرا ندوی اور مولوی ذاکرالحق عمری کو دبئی میں المنارایوارڈ برائے امتیازسے نوازا گیا