بھٹکل اہم شاہراہ پر اسپیڈ بریکر تعمیر کرنے کے بارہ گھنٹے کے اندر پیش آیا سڑک حادثہ: نوجوان کی موت

بھٹکل : اہم شاہراہ 66 کے توسیعی منصوبہ کب پایہ تکمیل کو پہنچے گا اس سلسلے میں کوئی بھی بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، عوامی نمائندے اور نہ افسران، اس دوران تلف ہونے والی جانوں کو کون ذمہ دار ہے اس کا جواب بھی کسی کے پاس نہیں ہے۔
جمعہ کی رات شرالی چیک پوسٹ کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت واقع ہوئی ہے جس کی شناخت روپیش گووند دیواڑیگا ساکن منڈلی کی حیثیت سے کرلی گئی یے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان کل رات مرڈیشور سے بذریعہ بائک اپنے گھر جارہا تھا، شرالی چیک پوسٹ کے قریب جیسے ہی نوجوان نے اسپیڈ بریکر دیکھا تو اپنی بائیک روکنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا، حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد نوجوان کو منی پال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔
بتایا جارہا ہے کہ وینکٹاپور کا قدیم پل کمزور ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا اور سواریوں کو ایک ہی پل سے گذرنے کے لیے ڈائویرشن دیا گیا ہے جو شرالی چیک پوسٹ کے قریب جاکر ختم ہوتا ہے۔ ایسے میں یہاں رفتار کم کرنے کےلئے ہمپ تعمیر کیا گیا ہے۔ اس اسپیڈ بریکرکی تعمیر کےبارہ گھنٹے کے اندر مذکورہ حادثہ پیش آیا ہے۔