سوشیل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ سے ادے گیری میں گرمایا ماحول ، پولیس نے داغے آنسو کیس کے گولے

میسور: سوشیل میڈیا پر مسلم کمیونٹی کے بارے میں ایک متنازعہ پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد پیر کی رات ادے گیری میں ایک تناؤ کا ماحول پیدا ہوگیا، جس کے نتیجے میں احتجاج شروع ہوا۔

اطلاعات کے مطابق ادے گیری کے تروینی سرکل کے قریب ایک شخص نے راہل گاندھی، اکھلیش یادو اور اروند کیجریوال کی تصاویر کے ساتھ پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز تبصرے بھی پوسٹ کیے۔ اس شخص نے مبینہ طور پر مہاتما گاندھی اور راہل گاندھی کے بارے میں بھی ایک ویڈیو پوسٹ کیا۔

ادے گیری پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ایک سوموٹو کیس درج کیا اور ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

واقعہ کی خبر پھیلتے ہی کئی لوگ ادے گیری تھانے کے سامنے جمع ہو کر احتجاج کیا۔ جس کے باعث مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ صورتحال پر قابو پانے کی کوشش میں پولیس نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

ڈی سی پی متوراج جائے وقوعہ پر پہنچے۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈی سی پی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی بات کریں گے۔

«
»

رسوئی گیس لیک ہونے سے لگی آگ ، ایک شخص زخمی ، املاک کو پہنچا نقصان

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مؤخرکر دی،اسرائیلی حکومت کا فوج کو تیار رہنے کا حکم