بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک اشتعال انگیز ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں بنگلورو میں بندیپالیہ پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم کی شناخت نواز کی حیثیت سے ہوئی ہے۔
ویڈیو میں نواز مبینہ طور پر کہتے ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ ہے، پاکستان نے ابھی تک وزیر اعظم نریندر مودی کے گھر پر بمباری کیوں نہیں کی؟ مودی نے ہی یہ صورتحال پیدا کی جب کہ باقی سب سکون سے رہ رہے تھے، پہلے مودی کے گھر پر بم گرایا جائے۔
مبینہ طور پر نواز نے ویڈیو کو "پبلک سرونٹ آئی ڈی” کے نام سے ایک اکاؤنٹ کے ذریعے شیئر کیا۔ جس کی بنیاد پر بنڈیپلیہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
ابھی کچھ دن پہلے اُڈپی اور جنوبی کنڑ اضلاع میں حکام نے سوشل میڈیا پر پاکستان کے حامی مواد کو مبینہ طور پر شیئر کرنے پر لوگوں کے خلاف کارروائی کی تھی۔ ان مقدمات میں کچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اب ایک تازہ واقعہ جس میں وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک اشتعال انگیز ویڈیو شامل ہے بنگلورو سے سامنے آیا ہے۔