اُڈپی: منی پال پولیس نے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے والے ایک معاملے میں دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے جس میں مبینہ طور پر فرقہ وارانہ انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
پولیس ذرائع کے مطابق 16 مئی 2025 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کارکلا کی ایک شادی شدہ ہندو خاتون اور ایک مسلم نوجوان کو شامل کرنے والی توہین آمیز پوسٹ گردش میں آئی۔ مبینہ طور پر اس پوسٹ کا مقصد نفرت پھیلانا اور مذہبی برادریوں کے درمیان تناؤ پیدا کرنا تھا۔
جمع کی گئی معلومات اور از خود شکایت کی بنیاد پر منی پال پولیس نے مقدمہ درج کیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے انسٹاگرام پوسٹ سے متعلق ڈیجیٹل شواہد اور میٹا ڈیٹا اکٹھا کیا۔ اس تکنیکی تجزیہ کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کی گئی۔
پہلا ملزم نتیش کے (20) ولد بیلیاپا گوڑا جو جنوبی کنڑ ضلع کے بنٹوال تعلقہ کے پتور روڈ کا ساکن تھا، کو 30 جنوری کو پتور تعلقہ کے کالابا جنکشن کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
دوسرا ملزم جینتا گوڑا کا بیٹا سیری باگیلو گاؤں، گنڈیا پوسٹ، کدابا تعلقہ، جنوبی کنڑ ضلع کا ساکن ہتیش اے (19) کو یکم فروری کو منگلورو کے لال باغ میں گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے مقدمہ کے سلسلے میں دونوں ملزمان سے موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں۔ بعد ازاں انہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔
