ایس ایم سید خلیل الرحمٰن صاحب کے انتقال پر قطر میں تعزیتی اجلاس

قطر : قائد قوم جناب مرحوم سید خلیل الرحمن ایس ایم صاحب کے سانحہ ارتحال پر بھٹکل مسلم جماعت قطر کے زیر اہتمام آج بعد نماز جمعہ ان کی نماز غائبانہ ادا کی گئی۔ اس کے متصلاً تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بھٹکل مسلم جماعت قطر کے ممبران کی بڑی تعداد شریک رہی۔
اس موقع پر صدر جماعت مولانا عبدالعظیم رکن الدین ندوی نے مرحوم سید خلیل الرحمن ایس ایم کی صفات حمیدہ پر روشنی ڈالتے ہوئے قوم و ملت کے لیے دی گئی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔
مرحوم کی سیاسی ، سماجی اور تعلیمی میدان میں انجام دی گئی خدمات کے سلسلے میں مقرر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس دوران تقریبا سبھی مقررین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تعلیمی طور پر سی اے کے ڈگری ہونے کے باوجود ان میں حد درجہ کی سادگی پائی جاتی تھی اور ان کے تعلقات نہ صرف بھٹکل کے علماء بلکہ ہندوستان اور بیرون ہند کے بھی علماء سے ان کے اچھے روا بھی تھے انہوں نے قوم کو اگے بڑھانے میں اس طرح سے کام کیا ہے قوم کبھی بھی ان کی خدمات فراموش نہیں کر سکتی۔
مقررین میں مولانا یحیی صاحب پروفیسر ابراہیم کریکال ، مولانا عبدالرحمن صاحب ، مولانا عبد الرزاق صاحب قابل ذکر ہیں۔