نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے اعلان کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کی موت پر کرناٹک میں 11 دسمبر کو سرکاری تعطیل ہوگی۔شیوکمار نے مزید کہا کہ عوام 11 دسمبر کی صبح 8 بجے تک سداشیوا نگرا، بنگلور میں واقع ان کی رہائش گاہ پر ایس ایم کرشنا کا آخری دیدار کا موقع رہے گا۔ صبح 10:30 بجے سے مددور میں عوامی دیدار کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کے بعد آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔حکومت نے ایس ایم کرشنا کی یاد میں 10 سے 12 دسمبر تک تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔ اس دوران کوئی عوامی تفریحی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا اور کرناٹک میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ ایس ایم کرشنا کی آخری رسومات 11 دسمبر کو ان کی جائے پیدائش منڈیا ضلع میں ریاستی اعزازات کے ساتھ ادا کی جائے گی۔