چنا پٹنہ: چنا پٹنہ اسمبلی حلقہ میں ضمنی انتخاب کے موقع پرکانگریس نے بی جے پی اور جے ڈی (ایس) دونوں کو ایک بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔
منگل کو چنا پٹنہ سٹی کونسل کے لیے منتخب ہونے والے بی جے پی کے سات ارکان میں سے چھ سابق ایم پی ڈی کے سریش کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہو گئے۔ یہ تقریب چنا پٹنہ کانگریس کے دفتر میں ہوئی، جہاں بی جے پی کے ارکان چندرو، منگلا، منوہر، کملا، جیاملا اور کستوری کانگریس میں شامل ہوگیے۔
ان اراکین کو 2021-22 میں بی جے پی کے نمائندوں کے طور پر سٹی کونسل میں منتخب کیا گیا تھا، جہاں کل 31 ممبران منتخب ہوئے تھے، جن میں سے سات بی جے پی اور 16 جے ڈی (ایس) کے تھے۔