سنگاپور کنٹینرکو لگی آگ ، نیو منگلورو بندرگاہ پر زخمی افراد کے لیے تیاریاں مکمل

منگلورو(فکروخبرنیوز) بحیرہ عرب میں پیش آئے ایک سنگین بحری حادثے کے بعد نیو مینگلور بندرگاہ پر ہنگامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جہاں سنگاپور کے کنٹینر جہاز ایم وی وان ہائی 503 کے بچائے گئے 18 عملے کو لایا جا رہا ہے۔ جہاز پیر کے روز کولمبو سے ممبئی جاتے ہوئے کیرالہ کے بی پور ساحل سے تقریباً 78 ناٹیکل میل دور آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔

ہندوستانی بحریہ کے جہاز آئی این ایس سورت نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 22 رکنی عملے میں سے 18 افراد کو بحفاظت نکال لیا، جن میں سے پانچ زخمی ہیں اور دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ چار افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔

بچائے گئے عملے میں چین، تائیوان، میانمار اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔ نیو مینگلور بندرگاہ پر طبی ٹیمیں، کوسٹ گارڈ، ایمرجنسی یونٹس اور ضلعی انتظامیہ الرٹ ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جا سکے اور باقی عملے کو ضروری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پشپک ٹرین میں حادثہ سے پانچ افراد ہلاک

وزیر اعلیٰ سدارامیا دہلی طلب ، کابینہ میں ہوسکتی ہے ردوبدل