اپوزیشن کے جھوٹے الزامات کی بنیاد پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ نہیں دوں گا : وزیر اعلیٰ کرناٹک

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کے ‘جھوٹے الزامات’ کی بنیاد پر اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ریاستی عوام کے سامنے اصل موقف پیش کریں گے۔

جے ڈی (ایس) کے سینئر ایم ایل اے جی ٹی دیوے گوڈا کی طرف سے میسور میں دسارا تقریبات کے افتتاح کے دوران ان کی حمایت کرنے پرسی ایم نے کہا کہ انہوں نے صرف سچائی کی وضاحت کی ہے۔

"جی ٹی دیوے گوڑا جے ڈی (ایس) کے کور کمیٹی کے چیئرپرسن اور میسور اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم یو ڈی اے) کے ممبروں میں سے ایک ہیں۔  انہوں نے جب سچ کہا ہے تو اس میں غلط کیا ہے؟

ایک خصوصی عدالت نے 25 ستمبر کو لوک آیکت پولیس کو ایم یو ڈی اے سائٹ الاٹمنٹ کیس میں ان کی تحقیقات کرنے کے حکم کے بعد سدارامیا پر اپوزیشن جماعتوں کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔

اس کے مطابق لوک آیکت پولیس نے 27 ستمبر کو سدارامیا، ان کی بیوی پاروتی، بہنوئی ملکارجن سوامی، دیوراجو  جن سے ملکارجن سوامی نے زمین خریدی اور پاروتی کو تحفے میں دی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔