آپ کے والد نے وزیر اعلیٰ بننے کے لیے بی جے پی ہائی کمان کو دیئے تھے دو ہزار کروڑ روپیے : سدارامیا نے وجئیندرا کو دیا سخت الفاظ میں جواب

بنگلورو: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی بی جے پی کے سربراہ بی وائی وجیندر سے کہا کہ وہ کسی بحث کا چیلنج دینے سے پہلے اپنے ناراض پارٹی لیڈروں سے بات کریں۔

کانگریس کی پری پول گارنٹی کو لے کر دونوں کے درمیان لفظوں کی جنگ چھڑ گئی ، سدارامیا نے وجیندر کو بی جے پی لیڈر کے اس بیان کے بارے میں یاد دلایا کہ ان کے والد بی ایس یدی یورپا بی جے پی ہائی کمان کو پیسے دے کر وزیر اعلیٰ بنے تھے۔

سدارامیا نے X پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’مجھ سے بحث کرنے سے پہلے، اپنی پارٹی کے لیڈروں بسنا گوڈا پاٹل یتنال اور رمیش جارکی ہولی کے ساتھ بات چیت کا دور کریں۔‘‘

وزیر اعلیٰ نے پوسٹ میں کہا کہ "آپ نے اپنے قابل احترام والد کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے بی جے پی ہائی کمان کو دو ہزار کروڑ روپے دیے ہیں.. آپ نے خود کو پارٹی صدر بنانے کے لیے چند کروڑ روپے اور دیے ہیں..!! آپ کے لیڈر نے خود یہ الزام لگایا ہے۔

سدارامیا X پر وجئیندر کے اس دعوے پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے کہ کرناٹک میں کانگریس کے ڈیڑھ سال کے دور حکومت میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے جس میں صرف بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہوئی ہے۔

وجیندرا نے الزام لگایا کہ کانگریس حکومت کے تحت پسماندہ طبقات کا استحصال اور خواتین پر مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔