شمالی ہند میں شدید گرمی کی آہٹ، دہلی میں درجہ حرارت 40 کے قریب، لو کا خطرہ

رفتہ رفتہ دہلی سمیت پورے شمالی ہند میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی ہے۔ یوپی سے لے کر دہلی تک کئی علاقوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ پورے دن دھوپ نکلنے کی وجہ سے درجہ حرارت کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ دہلی میں منگل اس سیزن کا سب گرم دن رہا۔ قومی راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس سے اوپر چلا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے بدھ کو یہ 38 سے 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

بہار، راجستھان، یوپی، ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر سمیت جنوبی ہند میں مسلسل درجہ حرارت میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے شدید گرمی کی آمد ہوتی نظر آ رہی ہے۔ حالانکہ ہفتہ کے آخر تک ویسٹرن ڈسٹربنس کے فعال ہونے سے بادلوں کے آنے جانے کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی ریاستوں میں موسم تیزی سے تبدیل ہوگا۔ جموں و کشمیر، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ مٰں 26 مارچ کو ہلکی سے درمیانی بارش اور اونچائی والے علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔ وہیں تمل ناڈو، کیرالہ میں بھاری بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے دہلی مٰں بدھ کو آسمان صاف رہنے کا اندازہ ظاہر کیا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کی امید ہے۔ اس درمیان دہلی کے ہوا کا معیار ‘خراب زمرے’ میں بنا ہوا ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق منگل کو شام 4 بجے ایئر کوالیٹی انڈیکس 234 تھا۔ دہلی کے لیے ایئر کوالیٹی وارننگ سسٹم نے سدھار کی پیش گوئی کی ہے۔ شہر کے ہوا کا معیار بدھ سے درمیانے زمرے میں آنے کا اندازہ ہے، جہاں اگلے دو دنوں تک اس کے اسی طرح بنے رہنے کا امکان ہے۔

ادھر کاؤنسل آن انرجی، اینوائرنمنٹ اینڈ واٹر (سی ای ای ڈبلیو) کا دعویٰ ہے کہ اس بار کی گرمیوں کے دوران دہلی این سی آر سمیت ملک بھر میں لُو والے دنوں کی تعداد 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات سے ملے انپٹ کی بنیاد پر سی ای ای ڈبلیو نے ایک تجزیہ جاری کرکے یہ بھی کہا ہے کہ بارش میں بہت زیادہ غیر یقینی دکھائی دے رہی ہے، جیسے مانسون میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ اس لیے لُو کا اثر بڑھ رہا ہے، متاثرہ ہیٹ آئی لینڈ بھی بڑھ رہے ہیں۔ یہاں تک کہ لُو کا اوور آل سیزن بڑھ رہا ہے۔

قومی آواز کے شکریہ کے ساتھ

«
»

کانگریس کا اعلان: بہار اسمبلی انتخاب ‘انڈیا’ بلاک کے تحت لڑے گی

فضائی آلودگی کنٹرول کے لیے مختص 858 کروڑ روپے خرچ نہ ہو سکے، نہیں ملی مرکزی وزارت کی منظوری