جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے شعبہ ثانویہ میں خوبصورت حمدیہ مسابقہ

بھٹکل (فکر وخبر نیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے رواں تعلیمی سال کے آغاز میں طلبہ کی خوابیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے قائم کی گئی تنظیم اللجنۃ العربیہ شعبہ ثانویہ کے زیر اہتمام آج صبح 11 بجے طلبہ ثانویہ کے مابین خوبصورت حمدیہ مسابقہ منعقد کیا گیا۔

 اس مسابقہ میں ثانویہ درجات کے طلبہ کو مختلف جانچ کے مراحل کے بعد علیا اور سفلی گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا۔

سفلی اور علیا گروپ کے طلبہ کے مابین اس مسابقہ میں  جو‌طلبہ ممتاز رہے ان کی تفصیل اس طرح سے ہے۔

سفلی

 اول۔۔ عثمان دامداد ابو

دوم: رایف شیخ

سوم: عیان پوٹلی

علیا:  اکمل ساوڑا

دوم : سیان انصار کھروری

سوم::عمر دامدا ابو

اس مسابقہ میں حکم کے فرائض شعبہ ثانویہ کے اساتذہ میں مولانا سید محمد مدثر برماور‌ندوی اور سید احمد سالک برماور ندوی نے بخوبی انجام دیے۔

اس موقع پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے استاذ شعبہ ثانویہ ‌سید احمد سالک ندوی نے تمام بہتر کارکردگی انجام دینے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے تاکید کی کہ طلبہ اپنے اساتذہ کی رہنمائی میں اپنا سفر جاری رکھیں تو انہیں کامیابیوں کی مزید منزلیں میسر آئیں گی۔ اس اجلاس میں مولانا عبدالرشید شہراز ندوی کے ہاتھوں ارمغان جامعہ شعبہ ثانویہ کا اجراء عمل میں آیا۔

اس‌ موقع پر شعبہ ثانویہ کے اللجنۃ العربیہ کے مشرف مولانا احمد کبیر ندوی نے طلبہ کی رہنمائی کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ مطیع الرحمن صدیقی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔

جنرل سکریٹری رائد قاضی نے مسابقہ کے اصول و ضوابط بیان کیے۔ آخیر میں استاد شعبہ ثانویہ مولانا تفسیر الجی ندوی نے نتائج کا اعلان کیا،‌ممتاز مساھمین کو انعامات سے نوازا گیا ۔نماز ظہر سے قبل یہ مسابقہ اختتام کو پہونچا۔

پروگرام میں شعبہ ثانویہ جامعہ اسلامیہ کے صدر مدرس مولانا عتیق الرحمن خطیب ندوی  سمیت دیگر تمام اساتذہ شریک رہے۔

پہلے تنقید ، بعد میں معافی ، بی جے پی لیڈران ساوکر کی روایت جاری رکھے ہوئے ہیں

بنٹوال میں پیش آئی قتل واردات کے بعد یوتھ کانگریس اُلال یونٹ کے جنرل سکریٹری نے دیا استعفیٰ