شکتی اسکیم نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا، خواتین کو جاری کیے گئے 500 کروڑ مفت ٹکٹ

بنگلورو (فکروخبر نیوز) کرناٹک حکومت کی خواتین کے لیے مفت بس سفر فراہم کرنے والی شکتی اسکیم کو عالمی سطح پر بڑی پذیرائی ملی ہے۔ یہ اسکیم اب انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز – ورلڈ ریکارڈ آف ایکسیلنس میں درج کر لی گئی ہے۔ اسکیم کے تحت اب تک خواتین مسافروں کو 500  کروڑ ٹکٹ مفت جاری کیے جا چکے ہیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ ٹی راملنگا ریڈی نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی حکومت کی ایک شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ شکتی اسکیم اس سے قبل بھی گولڈن بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم خواتین کو معاشی، سماجی میدان ممیں سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔ وزیر نے فخر کے ساتھ مزید کہا کہ یہ اس اسکیم کی کامیابی اور مقبولیت کا ثبوت ہے کہ دیگر ریاستیں بھی اسی طرز کی اسکیمیں متعارف کر رہی ہیں۔

ریڈی نے شکتی اسکیم کو عالمی سطح پر اعزاز دلانے میں تعاون کرنے پر ریاست کی چاروں روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشنز کے افسران، ملازمین اور مزدور یونینوں کے لیڈروں کی بھرپور ستائش کی۔

کرناٹک : شکتی اسکیم اور بی ایم ٹی سی کی توسیع سے نجی بس آپریٹرز مشکلات کا شکار، احتجاج کی دھمکی

مخالفین کے دعؤوں کے درمیان وزیر اعلیٰ کی دو ٹوک : میں پانچ سالہ مدت پوری کروں گا