رسول رحمت، سید الاولین والآخرین امام الانبیاء و المرسلین احمد مجتبی محمد مصطفی ﷺ کی ذات گرامی ایک ایسی کامل و اکمل اور عظیم ترین شخصیت ہے کہ آپ ﷺ کی جامعیت و کاملیت اور عالمگیریت نے کائنات کے ہرذرے، ہرگوشے اور ہر شعبہ حیات کو متاثر کیا، عبادات ہو یا معاملات، اخلاقیات ہو یا معاشرت، عدالت ہو یا سیاست، ریاستی احکامات ہوں یا سفارتی تعلقات، جنگی تدابیر ہوں یا گھریلو مسائل، تمام میں رسول رحمت ﷺ کی ذات والا صفات کامل و اکمل نمونہ کے طورپر سامنے آتی ہے، رسول رحمت ﷺ کی سیرت طیبہ حیاتِ انسانی کے تمام گوشوں پر محیط دکھائی دیتی ہے عہد رسالت سے قبل حیات طیبہ میں ایک امانت دار تاجر، بہترین شوہر، اچھا دوست، یتیموں کا در یتیم، بیواؤں اور مساکین کا غمخوار اور امانت و صداقت کے علمبردار نظر آتا ہے تو وہیں بعثت نبوت کے بعد ایک عظیم الشان داعی، غزوات اور سرایا میں ایک زبردست کمانڈر وسپہ سالار، ریاست مدینہ کا مایہ ناز سربراہ،ایک کامیاب جج، ایک کامیاب معلم، ایک کامیاب رہبر، ایک کامیاب سیاسی قائد کی ذات گرامی دکھائی دیتی ہے
جواب دیں