کرناٹک : آئندہ مانسون سے سمندری ایمبولنس کا سرویس کا آغاز: وزیر منکال وئیدیا

منگلورو :  ریاستی حکومت کی جانب سے گہرے سمندر میں ماہی گیروں کی جان بچانے کے لیے طویل عرصے سے وعدہ کی گئی سمندری ایمبولینس سروس آئندہ مانسون سے قبل شروع کر دی جائے گی۔ یہ اعلان ریاستی وزیر برائے ماہی پروری، بندرگاہیں اور اندرونِ ملک آبی نقل و حمل منکال ایس ویدیا نے 6 دسمبر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

وزیر کے مطابق حکومت نے ماہی گیروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سمندر میں پیش آنے والی ہنگامی صورتِ حال کے دوران فوری امداد کے لیے خصوصی سمندری ایمبولینس نظام قائم کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد سمندری حفاظت کو مضبوط بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ ریاستی بجٹ میں شامل کیا گیا تھا اور اب اس کے ٹینڈر کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ چنئی میں ایمبولینس کی تیاری کا کام شروع ہو چکا ہے، اور امکان ہے کہ اگلے مانسون سے پہلے یہ سروس فعال ہوجائے گی۔

وزیر نے کہا کہ سمندری حادثات کے دوران بروقت مدد نہ ملنے کے باعث ماہی گیروں کو اکثر جان لیوا صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے یہ سروس ان کی سلامتی کے لیے بڑی پیش رفت ثابت ہوگی۔

گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 لوگوں کی موت