موسلادھار بارش : جنوبی کنیرا اور اڈپی کے اسکولوں اور کالجوں میں دو دن چھٹی کا اعلان

منگلورو(فکروخبرنیوز) جنوبی کنیرا اور اڈپی میں موسلادھار بارش کی وجہ سے 27 اور 28 مئی کو اسکولوں یور پی یو کالجوں کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ اعلان آنگن واڑیوں، پرائمری اور ہائی اسکول (بشمول سی بی ایس ای) اور پری یونیورسٹی (12ویں کلاس تک) کالجوں بشمول سرکاری، امداد یافتہ اور غیر امدادی نجی اسکولوں پر لاگو ہوگا۔

والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچے نشیبی علاقوں، جھیلوں، سمندر اور دریا کے کناروں پر نہ جائیں۔ ماہی گیروں کو بھی پانی میں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ تعلقہ سطح کے افسران کو لازمی طور پر ہیڈ کوارٹر میں رہنے کو کہا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے مختلف عہدوں پر تعینات نوڈل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور عوامی شکایات کا جواب دیں۔ تحصیلدار کو مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تعلقہ سطح پر بچاؤ مراکز کھولیں اور انہیں تیار رکھیں۔ ایمرجنسی سروس ٹول فری کنٹرول روم نمبر 1077، ٹیلی فون نمبر 0824-2442590 (DK)، 0820-2574802 (Udupi) کے ذریعے 24×7 دستیاب ہے۔

احتیاطی تدابیر کے طور پر، رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کو ساحلوں، دریاؤں اور آبشاروں کے قریب جانے سے سختی سے منع کیا گیا ہے اور ان علاقوں میں تصاویر اور ویڈیوز نہ لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

غوثیہ یوتھ ایسوسی ایشن شیرور کی جانب سے طالبات کی حوصلہ افزائی

   دہلی : جامعہ نگر میں انہدامی کارروائی کی آہٹ، یوپی حکومت کے نوٹس کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس