سعودی عرب اور قطر نے شام کا 15.5 ملین ڈالر کا قرضہ ادا کر دیا؛ ورلڈ بینک نے شام کی امداد بحال کر دی

(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب اور قطر نے شام کا ورلڈ بینک کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن (IDA) کے ذمے واجب الادا تقریباً 15.5 ملین ڈالر کا قرضہ ادا کر دیا ہے۔ ورلڈ بینک نے 16 مئی 2025 کو اعلان کیا کہ اس ادائیگی کے بعد شام کی نئی مالی امداد کے لیے اہلیت بحال ہو گئی ہے، اور بینک شام میں اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرے گا ۔
ورلڈ بینک نے بتایا کہ ابتدائی منصوبہ بجلی کی ترسیل اور رسائی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہوگا، کیونکہ شام میں 90 فیصد آبادی غربت کی حالت میں زندگی بسر کر رہی ہے، اور روزانہ صرف دو گھنٹے بجلی میسر ہے ۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد تمام پابندیاں ہٹانے کا اعلان کیا ہے، جس سے شام کی معیشت کو عالمی مالیاتی نظام میں دوبارہ شامل ہونے کا موقع ملے گا ۔

شام کے وزیر خزانہ یسر برنیہ نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو شام کی معیشت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، خاص طور پر زراعت، تیل، سیاحت، بنیادی ڈھانچے اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں ۔

یہ اقدامات شام کی 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد بحالی کی کوششوں کا حصہ ہیں، جس میں تقریباً پانچ لاکھ افراد ہلاک اور ملک کا بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے ۔

کرنل صوفیہ قریشی سے متعلق متنازع بیان : مدھیہ پردیش کے وزیر کے خلاف کرناٹک میں قانونی کارروائی کی تیاری

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے 250 فلسطینی شہید، یمن کے بندرگاہوں پر بھی حملے