صلیب کی توڑ پھوڑ کے بعد مسیحی برادری میں غم و غصہ کی لہر ، پولیس تھانہ میں شکایت درج

کاپو : تعلقہ کے کٹیگیری گاؤں کے کڈوریمالا میں کراس کی توڑ پھوڑ کے سلسلے میں شروا پولس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے 19 فروری کو نجی زمین پر صلیب کی بے حرمتی کی اور اسے نقصان پہنچایا۔

صلیب مسیحی برادری کے لیے اہم مذہبی اہمیت رکھتا تھا اور اسے مقامی خاندان کے لیے عبادت کی ایک جگہ سمجھا جاتا تھا۔ اس کی تباہی سے کمیونٹی کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے، جس سے پریشانی اور غم و غصہ پیدا ہوا ہے۔

کٹیگیری کے رہنے والے پلیوان نے شروا پولس اسٹیشن میں ایک باضابطہ شکایت درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل نہ صرف مسیحی براردی کی توہین کرتا ہے بلکہ ان کی عبادت گاہ کے تقدس کی بھی خلاف ورزی کرتا ہے۔ شکایت کنندہ نے حکام سے معاملے کو سنجیدگی سے لینے اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے مکمل تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شکایت کے بعد شروا پولیس نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

«
»

3 یرغمالی رہا، اسرائیلی نے حماس جنگجو کی پیشانی چوم کر سب کو حیران کر دیا

فردوس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام استقبالِ رمضان اور شبینہ مکتب کے طلبہ کا ثقافتی پروگرام منعقد ، مولانا عبدالعلیم ندوی اور مولانا انصار ندوی اور دیگر علماء ودانشوران کا خطاب