ساحلی کرناٹک سمیت کئی اضلاع میں ایلوالرٹ ، اگلے چار دنوں میں گرج اور چمک کے ساتھ ہوگی بارش

بنگلورو : کرناٹک میں اگلے چار دنوں تک موسلادھار بارش ہوگی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بنگلورو شہر میں 2 دن تک ہلکی بارش ہوگی۔ گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی وجہ سے آج شام کو ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بنگلور دیہی، رام نگر، باگل کوٹ، بیجاپور اور بیلگام اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔

آئندہ دنوں میں جنوبی کنڑ، اُڈپی، اترا کنڑ، بیلگام، بیدر، دھارواڑ، گدگ، ہاویری، کلبرگی، یادگیری، بیلاری، چکمگلورو، ہاسن، شیموگہ اضلاع کے ایک یا دو مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

«
»

کرناٹک میں شکتی اسکیم واپس لینے کی کوئی تجویز نہیں ہے : وزیر اعلیٰ

17  نومبر کو دہلی میں ریلی کا منصوبہ : سرکاری ملازمین ایک بار پھر پرانی پنشن اسکیم کے لیے شروع کریں گے تحری