ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤوں کے پیشِ نظر ماہی گیری پرعارضی پابندی

کاروار (فکروخبرنیوز) خلیج بنگال میں فضائی دباؤ میں کمی کے سبب سمندری طوفان پیدا ہونے کا امکانات ہیں  جس کے نتیجے میں ساحلی علاقوں میں خراب موسم اور تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ اس بات کی اطلاع محکمہ موسمیات اور کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر مانیٹرنگ سینٹر (بینگلورو) نے دی ہے۔

اُترکنڑا کی ڈپٹی کمشنر اور ضلع ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی چیئرپرسن لکشمی پریا نے پریس ریلیز جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکانات ہیں۔ ماہی گیروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تا اطلاعِ ثانی سمندر میں ماہی گیری کے لیے نہ اتریں۔

عوام کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان دنوں ساحل، دریا اور دیگر آبی مقامات پر نہ جائیں۔ سیاح اور دریا کے کنارے رہنے والے افراد کو خبردارکیا گیا ہے کہ کسی بھی وقت اچانک سیلاب آسکتا ہے کیونکہ ضلع کی بیشتر ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔ خطرناک درختوں کے قریب، پہاڑی ڈھلوانوں یا سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ساحل کے قریب نہ جانے دیں، اور ساحل پر کسی بھی قسم کی تفریحی سرگرمیوں سے گریز کریں۔

ایمرجنسی کی صورت میں 24×7 کنٹرول روم کے ٹول فری نمبر 229857- 08382 یا واٹس ایپ 9483511015 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے-

سوشل میڈیا پر وائرل قاتل وھیل کی حقیقت

غزہ کی بھکمری پر انوکھا احتجاج ,ڈی یو پروفیسر وی کے ترپاٹھی کا یومِ آزادی پر روزہ رکھنے کا اعلان